کابل، داعش نے روسی سفارت خانے کے باہر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

September 06, 2022

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں روسی سفارتی عملے کے دو افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کابل پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے سفارت خانے کے دروازے تک جانے کی کوشش، جس پر اہلکاروں نے اسے گولی ماردی، جس کے نتیجے میںدھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔