انٹر بینک میں ڈالر 239.30 اوپن مارکیٹ میں 245.40 روپے ہوگیا

September 21, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں مسلسل 13ویں روز بھی کمی،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 40پیسے مزید مہنگا ہو گیا، یورو کی قیمت 50پیسے بڑھ گئی،پاؤنڈ کی قیمت میں بھی ایک روپے کا اضافہ، منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2 روپے کے اضافے سے 237.00 روپے سے بڑھ کر 239.00 روپے اور قیمت فروخت 1.05 روپے کے اضافے سے 238.25 روپے سے بڑھ کر 239.30 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں بھی 40پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 243.00 روپے سے بڑھ کر 243.40 روپے اور قیمت فروخت 245.00 روپے سے بڑھ کر 245.40 روپے ہو گئی۔