بھارتی شہری نے 16 کلومیٹر سے زیادہ ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

September 21, 2022


جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ شخص نے حال ہی میں ریورس ڈرائیونگ (پیچھے کی جانب ڈرائیونگ) میں طویل فاصلے تک گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اس شخص نے 30 منٹ تک ریورس ڈرائیونگ کے دوران 16 کلومیٹر اور 140 میٹرز تک گاڑی چلا کر یہ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

تامل ناڈو کے سلیم ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے چندرا مولی نے یہ ریکارڈ گزشتہ ہفتے تامل ناڈو کے علاقے ایپاڈی بائی پاس میں ریورس ڈرائیونگ کرکے قائم کیا، وہ جنون کی حد تک گاڑی چلانے کا شوقین ہے۔

10 سال کی عمر سے ڈرائیونگ بالخصوص ریورس ڈرائیونگ کی مشقیں کرنے والے چندرا مولی کو یقین تھا کہ وہ پڑوسی ریاست کیرالا کے22 سالہ ٹیسن تھامس کی جانب سے 30 منٹ میں بنائے گئے 14 اعشاریہ 2 کلومیٹر ریورس ڈرائیونگ کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

اس طرح اس نے 29 منٹ اور دس سیکنڈ تک ریورس ڈرائیونگ کے دوران 16 کلومیٹر اور 140 میٹرز تک گاڑی چلا کر سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔