• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپائر سے بحث محمد نبی کو مہنگی پڑ گئی، جرمانہ عائد

فوٹو؛ سوشل میڈیا
فوٹو؛ سوشل میڈیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی پر میچ کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد نبی پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

محمد نبی نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، محمد نبی نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں امپائرز کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

آئی سی سی کے مطابق محمد نبی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔ 

محمد نبی نے 14ویں اوور میں جنوبی افریقہ کے بولر لونگی اینگیڈی کے رسٹ بینڈ پر امپائر سے بحث کی تھی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کل ہونے والا میچ ایونٹ کی تاریخ کے سنسنی خیز مقابلوں میں سے ایک ثابت ہوا۔ 

پہلے 20، 20 اوورز کی اننگز کا اسکور ٹائی ہوا جس کے بعد ہونے والا سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔ دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو زیر کردیا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید