• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹیچر کا طویل ترین تدریسی کیریئر کا ورلڈ ریکارڈ

فوٹو — امریکی میڈیا
فوٹو — امریکی میڈیا 

امریکا میں ایک 90 سالہ انگلش ٹیچر کو ان کے 67 سالہ شاندار تدریسی کیریئر پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بیورلی ہینیٹ پرائس امریکی ریاست مشی گن کے علاقے بیورلی ہلز میں ڈیٹرائٹ کنٹری ڈے اسکول میں انگریزی پڑھاتی ہیں۔

ٹیچر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ٹونی اور ایمی ایوارڈ یافتہ اداکار کورٹنی بی وانس بھی موجود تھے۔

کورٹنی بی وانس ماضی میں بیورلی ہینیٹ پرائس کے طالب علم رہ چکے ہیں، اُنہوں نے اپنی ٹیچر کو یہ اعزاز ملنے پر کہا کہ بیورلی ہینیٹ پرائس نے مجھے اپنے خیالات کو مؤثر طریقے سے لکھنے اور منظم کرنے کا طریقہ سکھایا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ خیالات کو مؤثر طریقے سے لکھنا اور منظم کرنا ایک ایسا ہنر ہے جس سے زندگی میں مجھے بہت فائدہ ہوا اور شاید یہی وجہ ہے کہ میں اب تک ٹیچر سے رابطے میں ہوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید