بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، نثار کھوڑو

September 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی نے تمام یوسیز سے نہ صرف اپنے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کو ٹکٹ دئیے ہیں اور اس بارکراچی میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، ڈسٹرکٹ سینٹرل سے پہلے ہی ایک کونسلر بلامقابلہ منتخب ہوچکا ہے اور یہ اس بات کہ دلیل ہے کہ ماضی میں جس ڈسٹرکٹ کو پیپلز پارٹی کے لئے نوگو ڈسٹرکٹ قرار دیا جارہا تھا اب وہ ہمارا گڑھ بن چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف اضلاع کے بلدیاتی امیدواروں سے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔