ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پاکستان آمد پھر تاخیر کا شکار

September 24, 2022

فائل فوٹو

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کی پاکستان آمد میں ایک بار پھر تاخیر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں کل سے لگنے والے اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے کیمپ کے موقع پر ہیڈ کوچ موجود نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ایکمین کو ابھی تک پاکستان کا ویزا جاری نہیں ہوسکا جس کے باعث وہ کیمپ کے ابتدائی دنوں میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

کامن ویلتھ گیمز ختم ہونے پر سیگفرائیڈ ایکمین انگلینڈ سے اپنے گھر چلے گئے تھے اور اب انہیںپاکستان آنے کے لیے نیا ویزا درکار ہے۔

کامن ویلتھ گیمز کے ابتدائی مرحلے میں بھی ہیڈ کوچ ویزا ایشوز کی وجہ سے شریک نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق سیگفرائیڈ ایکمین کے معاہدے کے مطابق بقایاجات کا معاملہ ابھی حل طلب ہے۔