• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی سینئر ہاکی ٹیم کی نئی انتظامیہ کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کی نئی انتظامیہ اعلان کردیا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کے نئے آفیشلز کا اعلان کیا۔ قومی سینئر ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ میں سعید خان منیجر، کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ابوذرامراو ویڈیو انالسٹ، رانا نصراللہ فزیکل ٹرینر ہونگے۔ سمیر حسین جو ٹیم کے کوچ اور منیجر بھی تھے نئی ٹیم انتظامیہ میں شامل نہیں جبکہ اجمل لو دھی، وڈیو انالسٹ ندیم لودھی،فزیو تھراپسٹ عدیل اختر کو بھی فارغ کردیا گیا ہے،قومی ٹیم یکم سے 10 نومبر تک ملائشیا میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کرے گی۔پاکستان ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔نئے منیجر سعید خان نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم کو جیت کے ٹریک پر لائیں، انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش عالمی درجہ بندی میں بہتری ہے،کھلاڑیوں پر کیمپ میں محنت کریں گے، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے، تجربے کی کمی کے باعث وہ اپنی صلاحیتوں کا بہتر مظاہرہ نہیں کر پاتے ۔

اسپورٹس سے مزید