اوپن یونیورسٹی میں جزوقتی ٹیوٹرز کی رجسٹریشن کا آغاز

September 25, 2022

ملتان(سٹاف پورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جز وقتی ٹیوٹرز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ویب سائٹ پر آگہی ٹیوٹرز پورٹل” بنایا گیا ہے۔ایسے تمام کوالیفائیڈ اور تجربہ کار اساتذہ جو یونیورسٹی میں جز وقتی ٹیوٹرز کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں وہ اس پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ایسے ٹیوٹرز جو پہلے سے یونیورسٹی میں رجسٹرڈ ہیں ان کو بھی اس پورٹل کے ذریعے ای-رجسٹریشن کرنا ہو گی۔