تاجر برادری کا پڑوسی ممالک سے درآمدات کی اجازت کا مطالبہ

September 26, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) تاجر برادری نے فوڈ سکیورٹی کے لیے پڑوسی ممالک سے درآمدات کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ ملک میں زرعی پیداوار معمول پر آنے تک تمام محاصل ختم کیے جائیں ۔ نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پڑوسی ممالک سے اشیائے خورو و نوش کی درآمد کے لئے تیز رفتار اقدامات کرے، فوڈ سکیورٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے چاروں پڑوسی ممالک سے درآمدات کی اجازت دی جائے۔