• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، ٹک ٹاکر بہن کا قتل، گرفتار ملزمہ کو والد نے معاف کردیا

گوجرانوالہ( جنگ نیوز)گوجرانوالہ میں بڑی بہن کے ہاتھوں مبینہ طور پر ٹک ٹاکر چھوٹی بہن کے قتل کیس میں ملزمہ کو والد اور دیگر ورثا نے معاف کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت میں ملزمہ کے والد اور والدہ نے معافی نامہ جمع کراتے ہوئے اسے معاف کر دیا۔ والدین کے بیان کی بنیاد پر عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ 30 اگست کو پیش آیا تھا، دونوں بہنیں سوشل میڈیا پر وڈیوز بناتی تھیں۔دونوں بہنوں کے درمیان سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید