کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن میں اے آئی ونگ قائم کرنے کا فیصلہ،15 اکتوب تک تمام شعبوں کے عملے کی ای آفس تربیت مکمل کی جائے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈیجیٹل آفس (ای آفس)، مصنوعی ذہانت (AI) اور نئی جدید ویب سائٹ پر بریفنگ دی گئی۔