• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری، میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور( رپورٹ:عیشہ آصف)ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل اور کامیاب جنگ لڑی ہے ، قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ ضروری ہے۔افواجِ پاکستان کی قربانیاں قومی فخر ہیں،، دفاعِ وطن سرحدوں کی حفاظت ہی نہیں قومی اتحاد، اور ریاستی اداروں کے احترام سے بھی وابستہ ہے،معرکہ حق کی صورت میں تاریخ کا روشن باب رقم ہوا۔ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)اورپاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار میں کیا گیا جس کی صدارت ملک محمد احمد خان (سپیکر پنجاب اسمبلی)نے کی ۔گیسٹ آف آنرز میں سارہ احمد (چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو)،حنا پرویز بٹ(چیئرپرسن PWPA)،آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی (VC UVAS)،فلاحت عمران (صدر وومن چیمبر )شامل تھے۔حرف آغاز عزیز احمد اعوان (چیف آرگنائزر،ایڈوائزروکوآرڈنیٹرPESS ) نے ادا کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید