ڈالر نیچے، روپیہ اوپر جانے لگا

September 26, 2022

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر ایک بار پھر اپنی قدر کم کر رہا ہے اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کے زوال کا سفر شروع ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر آج ڈالر 2 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 237 روپے 02 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہونے کے بعد 238 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی 41 ہزار میں واپسی ہوئی ہے۔

100 انڈیکس 458 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41079 ہو گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کا عمل ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، آن لائن لسٹنگ پورٹل پرائڈ کا ڈیزائن مکمل طور پر خود کار ہے۔