امریکا، نوجوان نے خود کو گرفتار کروا کر لڑکی کوشادی کیلئے منا لیا

September 26, 2022

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کسی کو شادی کی پیشکش کرنا یقیناً ایک خوش گوار اور یاد گار لمحہ ہوتا ہے، لیکن اگر ایسے موقعے پر شادی کی پیشکش کرنے والا ہی گرفتار ہوجائے تو ممکن ہے کہ رشتہ جوڑنے سے قبل ہی ٹوٹ جائے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک امریکی نوجوان اپنی گرل فرینڈ کو منفرد انداز میں پروپوز کرنے کے چکر میں لڑکی اور اس کے والدین کے سامنے خود کو گرفتار کروالیتا ہے۔


امریکی محکمہ پولیس کے مطابق انہیں وین مورس نامی شخص کی کال موصول ہوئی جس نے پولیس سے خود کو گرفتار کرنے کی درخواست کی، ابتداً محکمہ پولیس نے انکار کردیا۔

بعدازاں وین مورس کے اسرار پر محکمہ پولیس نے رضامندی ظاہر کی اور منصوبے کے مطابق وین مورس کو ایک ریستوران سے اس کی گرل فرینڈ اور اس کے والدین کے سامنے سے گرفتار کرکے لےگئی۔

پولیس گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اس نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیے پروپوز کیا تو لڑکی نے رضامندی کا اظہار کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو کو 28 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں اور خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس پروپوزل کے جواب میں انکار بھی ہوسکتا تھا۔