انیل کپور کا پاکستانی ڈیزائنر کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

September 28, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی سالگرہ پر سرحد پار سے محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر انیل کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

انیل کپور اس وائرل ویڈیو میں مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے محسن نوید رانجھا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’ آداب محسن بھائی، جنم دن کی بہت شب کامنائیں، امید ہے آپ سے جلد ہی ملاقات ہوگی‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ میں نے آپ کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے پہنے جوکہ بہت ہی عمدہ تھے‘۔

انیل کپور نے اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میںمحسن نوید رانجھا کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔