حریم شاہ کیسینو میں جیتی رقم سیلاب متاثرین کو دیں گی؟

September 28, 2022

فائل فوٹو

حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال ان دنوں ملائشیا چھٹیاں منانے کے لیے گئے ہوئے ہیں جہاں سے وہ مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر چند دن قبل انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کیسینو میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر نے کیسینو میں 5ہزار ملائشین رنگٹ جیتے جس پر انہوں نے شوہر کو مشورہ دیا کہ وہ یہ رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کردیں۔

حریم شاہ کے شوہر بیوی کے مشورے پر ہامی بھرتے ہیں۔

ویڈیو میں حریم شاہ یہ بھی کہتی ہیں کہ 5ہزار ملائشین رنگٹ پاکستانی 25 لاکھ کے برابر ہے جبکہ حقیقت میں یہ رقم ڈھائی لاکھ کے برابر ہے۔

حریم شاہ نے مذکورہ ویڈیو کا کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے۔