• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابتدا میں سالگرہ و شادی کی تقریبات میں تھوڑی رقم پر پرفارم کرتا تھا، بھارتی گلوکار

ہندی و پنجابی فلموں کے اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی زندگی کی ابتدائی جدوجہد کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا جب میں سالگرہ کی تقریبات اور شادیوں میں پرفارم کرتا تھا، تھوڑی سی رقم پر تیار ہوجاتا، میں نے کبھی کسی کو انکار نہیں کیا۔

ایک پوڈکاسٹ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہونے والے 42 سالہ دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ان کے خاندان کی مالی مشکلات نے انہیں انتھک محنت کرنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ایک اوسط سے بھی کم آمدنی رکھنے والے خاندان سے تھا، کیفیت یہ تھی کہ بیمار ہو جاتے تو ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔

دلجیت کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ امیر اور مشہور بننے کا خواب دیکھتے تھے۔ انکے مطابق ان کا پہلا البم عشق دا اڈا اڈا سن 2002 میں ریلیز ہوا۔ جس کے بعد چند لوگ میری کمپنی آئے اور کہنے لگے کہ ہم آپ کو سالگرہ کی تقریب کے لیے بک کرنا چاہتے ہیں۔

جب انہوں نے مجھے پیسے دیے تو میں نے سوچا کہ یہی میرا راستہ ہے۔ میں نے کسی کو بھی انکار نہیں کیا۔ اگر کسی نے 5 ہزار، 10 ہزار یا 15 ہزار روپے کی پیشکش کی، تو میں نے فوراً ہاں کر دی۔ میں نے کبھی کسی کو منع نہیں کیا۔ میں دن رات ہر جگہ پرفارم کرنے جاتا رہا۔

دلجیت دوسانجھ نے مزید بتایا کہ لائیو پرفارمنسز جلد ہی اُن کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی۔ کیونکہ اس میں بہت زیادہ پیسہ ہے، لیکن پنجابی موسیقی کی صنعت کے کچھ سینئر فنکار شادیوں میں پرفارمنس دینے کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے تھے اور کو یہ پسند نہیں تھا کہ میں بہت زیادہ شوز کروں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید