چین: ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

September 28, 2022

چین کےشہر چینگ چن کے ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثے میں 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق واقعے میں 3 افراد خمی بھی ہوئے ہیں، ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کا حادثہ آج صبح پیش آیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔