چینی دندان ساز کے کلینک میں فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

September 28, 2022

کراچی کے علاقے صدر میں چینی دندان ساز کے کلینک میں فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

صدر کے ڈینٹل کلینک میں ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر اور عملے پر فائرنگ کردی۔

جیو نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی، ویڈیو میں کالے کپڑے اور لال ٹوپی پہنے شخص کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کلینک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دو افراد زخمی ہوئے، فائرنگ سے ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ ہلاک ہوا، فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی دہری شہریت ہے۔