کرسچن ٹرنر کا لاہوریوں کیلئے اردو میں خصوصی پیغام وائرل

September 29, 2022

اسکرین گریب

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا لاہوریوں کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ میں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجوں ہوں، میں یہاں کے منظر بیان نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد یہ کراؤڈ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہے۔

کرسچن ٹرنر نے لاہوریوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اصل کھیل تو اب شروع ہو گا، کیا آپ تیار ہیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ ہی 7 میچز کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کر لی ہے۔