میانمار: گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 3 سال قید کی سزا

September 29, 2022

آنگ سان سوچی—فائل فوٹو

میانمار کی عدالت نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آنگ سان سوچی کے ساتھ ان کے مشیر آسٹریلوی شہری سین ٹرنل کو بھی 3 سال جیل کی سزا ہوئی ہے۔

آنگ سان سوچی، سین ٹرنل اور دیگر 3 افراد کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے سین ٹرنل کی سزا کو مسترد کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ خارجہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سین ٹرنل کو قونصلر رسائی دیے بغیر ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی گئی۔