دیپیکا پڈوکون کی صحتیاب ہونے کے بعد کام پر واپسی

September 30, 2022

دیپیکا پڈوکون، فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہدیپیکا پڈوکون کی صحتیابی کے بعد کام پر واپسی ہوگئی۔

دیپیکا پڈوکون کو 26 ستمبر کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

البتہ،گزشتہ روز اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بالکل ٹھیک ہنستے مسکراتے دیکھاگیا۔

اداکارہ نےایئرپورٹ پر مشہور فوٹو گرافر گروپ پاپرازی کے لیے مسکراتے ہوئے کچھ پوز بھی دیے۔















دیپیکا پڈوکون کیممبئی ایئر پورٹ سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اُنہیں ان تصاویر اور ویڈیوز میںسیاہ رنگ کی ہائی نیک کے اوپر سے دھاری دار سویٹر اور نیلے رنگ کے ڈینم میں دیکھا جاسکتا ہے۔