خطرناک سمندری طوفان آئی این کی خلاء سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو جاری

September 30, 2022

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ناسا نے خطرناک سمندری طوفان آئی این کی خلاء سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو جاری کردی۔

امریکی خلائی ایجنسی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سمندری طوفان کے حوالے سے ویڈیو اور تفصیلات شیئر کیں جسے لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سمندری طوفان آئی این امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرایا تھاجس کے باعث وہاں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں۔


شدید بارشوں کے بعد متاثرہ حصوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

تیز ہواؤں سے بجلی کے پول اور ٹریفک سگنل گر گئے، درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث امریکا بھر میں 19 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ فلوریڈا کے متاثرہ علاقوں میں اب بھی 22 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔