میلاد کمیٹی ممتاز آباد کے زیراہتمام میلادجلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس

October 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میلاد کمیٹی ممتاز آباد کے زیراہتمام مدرسہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد میں میلاد جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس ہوا، علامہ مفتی محمد عثمان پسروری نے کہا کہ نوجوان اسوئہ رسولؐ کو اپنائیں اور میلاد النبیؐ کی تقریبات میں شریک ہوکر دنیاوآخرت کو سنواریں انتظامیہ جلوس کے روٹس کی صفائی اور مرمت قبل از وقت کرائے اور ٹریفک روٹس کیلئے مناسب انتظام کرے، اجلاس میں علامہ مفتی محمد عثمان پسروری،صاحبزادہ محمد فاروق پسروری،علامہ نعمت اللہ پسروری،ملک جمشید وقاص آرائیں،راؤ شجاعت،مخدوم شعیب اکمل قریشی،علامہ محمد کلیم چشتی،محمد عرفان سابقہ کونسلر،محمد مغیث سعیدی،محمد سمیع اللہ چوہدری،ناصر محمود بخاری ودیگر نے شرکت کی۔