انگلینڈ کیخلاف چھٹا میچ کیوں ہارے، کپتان بابر اعظم نے وجہ بتادی

October 01, 2022

فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے بیٹرز نے جس طرح پاور پلے کا استعمال کیا وہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بنا۔

انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے متعلق انہوں نے کہا کہ اندازہ یہی تھا کہ اچھا اسکور بنایا ہے، دس سے پندرہ رنز مزید بن سکتے تھے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور ایلکس کو کریڈٹ دینا چاہئے، دونوں نے آغاز اچھا فراہم کیا جس سے مومنٹم ان کی طرف چلا گیا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یہاں اوس پڑتی ہے، گیند تھوڑا گیلا رہتا ہے جس کے باعث فاسٹ بولرز اور اسپنرز کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔سیکنڈ ٹائم جب بیٹنگ کر رہے ہوں تو اوس کی وجہ سے آپ کو شاٹس کے لئے بال اچھا آتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہاس طرح کی صورتحال سامنے آتی رہیں گی اور آپ نے ان کا سامنا کرنا ہے،ہم اس سے قبل اچھے انداز میں میچز جیتے ہیں ہمیں اپنی ٹیم کو اعتماد دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہپچھلی کامیابیوں سے جو اعتماد ملا ہے اس میں فرق نہیں آنا چاہئے،ہم نے جو غلطیاں کی ہیں ان پر بات کریں گے تاکہ وہ اگلے میچ میں نہ ہوں۔ ہم اس پر بھی بات کریں گے کہ ایسی صورتحال میں کیا مختلف کریں جو میچ ہمارے ہاتھ میں آئے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہبولنگ میں آپ جتنے رنز روکیں گے اور ڈاٹ بالز کرائیں گے اتنا آپ کے لیے اچھا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ چھٹے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر کردی ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز کا ساتواں اور آخری میچ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔