• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، محمد یوسف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا کریڈٹ دینا ہو گا۔

محمد یوسف نے کہا کہ فل سالٹ نے پوری سیریز میں اتنے رنز نہیں بنائے جتنے آج بنا دیے، انہوں نے ہمیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا، 6 اوورز میں 82 رنز بنا دیے۔

انہوں نے کہا کہ اوس کا کردار تو ہے لیکن اس کو معذرت بنا کر پیش نہیں کیا جا سکتا، ہمارے بولرز کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، انگلینڈ کے بیٹرز عمدہ کھیلے ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ انگلینڈ کا اسٹائل ہے کہ وہ اسٹرائیک ریٹ کم نہیں ہونے دیتے وہ اوپر سے تیز کھیلے اور میچ ہم سے لے گئے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیٹرز بھی پاور پلے میں تیز رنز کی کوشش کر رہے ہیں، محمد حارث نوجوان بیٹر ہیں انہوں نے کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈرز کے بیٹرز بھی اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور میں بھی انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

محمد یوسف نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھی بیٹرز نے ہی میچز جتوائے ہیں،  ہماری کوشش ہے کہ سب کھلاڑیوں کو موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر کو زیادہ ہٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ مڈل آرڈر رنز کر رہے ہیں اور میچز بھی جتوائے ہیں، ٹی وی پر بیٹھے پلیئرز بڑی خامیاں بتا رہے ہیں وہ ہمیں بھی بتائیں تو ہم انہیں ٹھیک کریں۔

یوسف کا کہنا تھا کہ شاید ان کی بتائی ہوئی باتوں کا فائدہ ہو اور مڈل آرڈر اچھا کرے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے ہم سب نے مل کر محنت کرنا ہے، توقع ہم سب کی یہی ہے کہ آخری میچ میں کامیاب حاصل کریں اور سیریز جیتیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید