کراچی: نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے 4 ملزمان گرفتار

October 01, 2022

نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے 4 ملزمان گرفتا

کراچی میں پولیس نے نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان ٹینکرز اور ٹریلر ڈرائیورز سے بھتا وصول کررہے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے نقدی، اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی، ملزم میر افضل سندھ پولیس کا اہلکار ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ ملزمان ڈیزل اسمگلنگ کے عوض پولیس کے نام پر بھتا لیتے تھے۔