پاکستان: مزید صرف 39 کورونا کیسز رپورٹ، 1 اور مریض چل بسا

October 02, 2022

—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 38 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان میں مزید صرف 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 619 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 712 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 10 ہزار 371 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 5 لاکھ 53 ہزار 835 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔