لودھراں: گھر میں آتشزدگی، باپ بیٹا جاں بحق

October 02, 2022

—فائل فوٹو

پنجاب کے شہر لودھراں کے برکت آرے والا بازار میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سےباپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابقچولہے کا والو کھلارہ گیا تھا، ماچس جلائی تو آگ لگ گئی جس کے باعث باپ بیٹا جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔