’اپنے حصے کی شمع جلائے رکھنا‘ مہم اٹلی پہنچ گئی

October 02, 2022

یورپی ممالک میں جاری ’اپنے حصے کی شمع جلائے رکھنا‘ مہم اٹلی کے قصبہ کارپی پہنچ گئی۔

بانی ممبر اوورسیز اسپتال، معروف سماجی و کاروباری شخصیت اعتزاز اعظم، احسان، اسلم ساہی کی زیرِ صدارت اوورسیز اسپتال کے لیے شاندار فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں لاکھوں روپے کے عطیات اکٹھے ہوئے۔

معروف سیاسی و سماجی شخصیات بشیر بوسال، شمریز رحمان گوندل، عنصر تارڑ، اعجاز بابر ساہی، عارف جیتی پور، حماد ظفر تارڑ ، تصور گوندل نے پیرس سے بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔

اوورسیز اسپتال منڈی بہاؤالدین کے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام کی میزبانی اعتزاز اعظم ساہی نے کی، ان کے ساتھ معاونت خالد محمود جسپال نے کی۔

پروگرام میں معروف سماجی شخصیات افضال ساہی، اعظم ساہی، باؤ رضوان، جہانزیب وڑائچ، امتیاز نمبر دار، حافظ مبشر خلیل، احمد لاھوری، قیصر، تصور حسین گوندل، حماد ظفر تارڑ اور فاروق احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں اوورسیز نے شرکت کی اور لاکھوں روپے فنڈز کا اعلان کیا۔

پروگرام کا آغاز اعجاز بابر ساہی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا اور اسپتال کی ضرورت اور سروسز پر روشنی ڈالی، حاضرین کو اپنے حصے کی شمع پر ڈاکیومنٹری دکھائی گئی اور آخر میں چیئرمین پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ نے فلاحی کاموں کی ضرورت اور اوورسیز ویلفیئر کمیٹیوں کی کارکردگی پر بات کی۔

پہلے سے چلتے ہوئے کچھ پروجیکٹس پر بریفنگ بھی دی گئی اور اوورسیز اسپتال اور موبائل اسپتال کی انفرادیت اور مستقبل کے پروجیکٹس کے لیے ان اسپتالوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

حاضرین کو بتایا گیا کہ ان اسپتالوں کے بعد اب اگلا ٹارگٹ با مقصد معیاری تعلیم ہے۔

حاظرین نے پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا۔