• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کی مسعود پزشکیان اور نیتن یاہو سے گفتگو، خطے کی صورتحال پر گفتگو

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

ماسکو سے کریملن ترجمان کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ترجمان کریملن نے کہا کہ صدر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں ایران اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان نے کہا کہ صدر پیوٹن نے نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید