ملک کی نازک صورتحال میں کچھ سیاسی نابالغوں کو اپنی پڑی ہے، اسعد محمود

October 02, 2022

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور کچھ سیاسی نابالغوں کو اپنی پڑی ہے۔

بھکر میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں مولانا اسعد محمود نے کہا کہ حکومت ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے لوگوں کو بےروزگار کردیا گیا، روزگار فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور کچھ سیاسی نابالغوں کو اپنی سیاست کی پڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے ٹرانسجینڈر بل سے متعلق ترامیم سینیٹ میں جمع کروادی ہیں۔