ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا مفاہمتی یادداشت اعتماد کی بنیاد پر نہیں وعدوں کی پاسداری کی بنیاد پر ہوئی تھی۔
تہران سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں مشکلات پیدا کر رہا ہے، ایران اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔
دریں اثنا ایران کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
وزارتِ خارجہ نے ایران کے تیل پر عائد پابندیوں میں دی گئی عارضی نرمی ختم کرنے کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی وزارت نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھے جانے والے ہر ممکن اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔