جامعہ زکریا اور آئی بی اے کراچی کے ما بین ایم او یو پر دستخط

October 04, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز اور آئی بی اے کراچی کے مابین ایم او یو سائن کیاگیا دونوں اداروں کے درمیان ریسرچ کلچر کو پرموٹ کیاجائے گا جبکہ دونوں شعبہ جات کے اساتذہ کرام ٹیچر ایکسچینج پروگرام کے تحت لیکچرز بھی دیں گے۔علاوہ ازیں زکریایونیورسٹی میں عشرہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں نعت ، قرات کے مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیاجس میں بوائز کیٹیگری میں قرات اور نعت میں بی زیڈ یو کے قاری جاوید اور محبوب الہی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قرات میں نمل سے ہانیہ سحر نے پہلی پوزیشن حاصل کی وومن یونیورسٹی کی اسوہ عزیز نے نعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس پورے ایونٹ کا ڈی ایس اے اور شعبہ اسلامیات کے تعاون سے انعقاد کیاگیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ وائس چانسلر نے چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ،چیئرمین شعبہ اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول ،ڈپٹی ڈی ایس اے ڈاکٹر انیس الرحمن اور ڈپٹی ڈی ایس اے باسط ندیم،ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر بھی موجود تھے۔