اساتذہ کو معاشی، تعلیمی اور انتظامی مسائل کا سامنا ہے، ٹیچرز ایسوسی ایشن

October 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سرپرست اعلی محمد اسلم انجم چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب , دلشاد علی صد , ساجد مصطفی ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات ایس ای ایس ضلع ملتان اور محمد یونس خان صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر تمام اساتذکو سلام پیش کرتے ہیں زندہ قومیں اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف سیمینارز ریلیاں اور تقریبات منعقد کرتی ہیں. خوشحال استاد ہی ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے. اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ اہم کردار اور شعور و آگاہی کو اجاگر کرنا ہے. ماہرین تعلیم کے مطابق اس وقت اساتزہ کرام کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے. بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے. اساتذہ کو مختلف معاشی, تعلیمی اور انتظامی مسائل کا سامنا ہے. تعلیم تو حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے تعلیمی نتائج اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ارباب اختیار ہمارے مسائل حل کریں۔