• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو پی کے زیر اہتمام تاجدار صداقتؓ کا نفرنس و عرس شاہ نورانی کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیدنا صدیق اکبرؓ نے جانشین مصطفیٰؐ ہونے کا حق ادا کیا، امت مصطفیٰؐ کو درپیش سنگین فتنوں کا جانثاری کے ساتھ خاتمہ کیا، ان خیالات کا اظہار جمعیت علما پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مولانا پیر صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبند ی نے جمعیت علما پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تاجدار صداقتؓ کا نفرنس و عرس شاہ نورانی سے صدارتی خطاب میں کیا، جامع مسجد تاج حامدیہ میں منعقدہ اس کانفرنس سے مرکزی میلاد کونسل ملتان کے سربراہ محمد ایوب مغل نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکر نورانی پر عمل پیرا ہو کر عصر حاضر میں یزیدی قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، اس موقع پر پروفیسر اختر انصاری، حاجی سراج حامدی، ڈاکٹر اشرف قریشی، حاجی سجاد حامدی، حافظ فیاض حامدی، قاری یعقوب حامدی، زین سراج حامدی، مرشد نیازی اور دیگر عہد یداران نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید