ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں ایک طلبا تنظیم کے عہدے دار پر تشدد، بتایاگیاہے کہ ایک طلبہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے شعبہ باٹنی کے طالب علم زمان کی دوسرے طالبعلم کامران سےتلخ کلامی ہوگئی، اس دوران کامران نےاپنے ساتھیوں کو بلا لیا اور زمان پر تشدد کیا، موقع پر موجود دیگر طلبا نے زمان کی جان بچائی،اطلاع پریونیورسٹیسکیورٹی کے اہلکار موقع پر پہنچے اور معاملہ رفع دفع کروادیا، تشدد میں ملوث طلباکا تعلق بھی ایک طلبہ تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔