• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں کی انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں شہر کی مختلف مارکیٹوں کے صدور اور عہدے داروں نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے نو منتخب عہدے داروں کو کامیابی پر مبارکباد دی، مبارکباد دینے والوں میں انجمن تاجران سرکلر روڈ کے صدر چوہدری عثمان جٹ، انجمن تاجران ٹی بی روڈ کے صدر عنایت اللہ خان، انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ کے صدر صبغت اللہ، انجمن تاجران چوک دہلی گیٹ کے صدر بہادر قریشی، عبدالحد انصاری، چیئرمین انجمن تاجران ایم اے جناح روڈ عزیز اللہ خان، باقر خان، محمود خان، چوہدری نذیر، حسن خان، رشید خان، رانا کلیم، اللہ بخش، رانا سلیمان، سعید عبدالرحمن سمیت دیگر مارکیٹوں کے صدور و نمائندگان شامل تھے، وفد نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے نو منتخب صدر چوہدری الیاس احمد، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم کمبوہ، سینیئر نائب صدر چوہدری محمد شکیل، جوائنٹ سیکرٹری فہد بھٹی، سرپرست کاشف چوہدری، چیئرمین مشاورتی کمیٹی حافظ عاقب نعیم، ایڈیشنل سینیئر نائب صدر ملک فضل عباس، نائب صدر ملک قمبر عباس، کھوکر زوہیب چوہان، لیاقت علی، کاشف شفیع، چوہدری ارشاد کمبوہ، نعمان بھٹی، چوہدری نعیم کمبوہ، سید حسن شاہ، سلیم عطاری، طالب محمد، راشد، وائس چیئرمین امتیاز ربانی، محمد وسیم کمبوہ، اقبال اصغر اور دیگر عہدے داروں کو مبارکباد دی۔
ملتان سے مزید