ملتان (سٹاف رپورٹر) بھارت کے صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ کی جانب سے مسلمان خاتون کا زبردستی نقاب کھینچنے کے واقعہ کی پرزور مذمت کرنے کیلئے آج 18دسمبر صبح ساڑھے 10 بجے رضا ہال تا چوک کچہری تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق ریلی کی قیادت کریں گے جب کہ احتجاجی ریلی میں علماء کرام، تاجر، سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔