یوٹیوب کا صارفین سے پریمیم ممبرشپ خریدنے کا تقاضا

October 04, 2022

فائل فوٹو

دنیا بھر میںمشہور ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے حوالے سے کچھ صارفین کی شکایات سامنے آئی ہیں کہ ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز ( 4k resolution) دیکھنے کے لئے پریمیم ممبرشپ خریدنے کا تقاضا کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل یوٹیوب کے ذریعے اپنے منافع کو بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں یوٹیوب پر ویڈیوز کے آغاز سے قبل 5 اشتہارات بھی دکھائے گئے تھے جن میں صارفین کیلیے اِسکپ (نظر انداز) کرنے کا آپشن بھی موجود نہ تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ چیز صرف چند صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کے طور پر استعمال کی گئی تھی، جسے گوگل نے جلد ہی انٹرنیٹپر تنقید سے بچنے کے لیے بند کردیا تھا۔