بھارت: ہمالیہ پہاڑی سلسلے پر برف کا تودہ گرنے سے 2 کوہ پیما ہلاک، 19 افراد لاپتہ

October 04, 2022

فوٹو: فائل

بھارت میں ہمالیہ پہاڑی سلسلے پر برف کا تودہ گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔

نئی دلی سے بھارتی حکام نے بتایا کہ حادثے میں تربیتی مشن پر موجود 2 کوہ پیما ہلاک ہوئے جبکہ 19 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہمالیہ پہاڑی سلسلے میں لاپتا کوہ پیماؤں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہ پیماؤں کا تعلق کوہ پیمائی کی تربیت دینے والے بھارتی ادارے سے تھا۔