پیوٹن نے 4 یوکرینی علاقوں کی روس میں انضمام کی حتمی منظوری دے دی

October 05, 2022

روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے قانون پر باضابطہ دستخط کر دیے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی پارلیمان کے دونوں ایوان پہلے ہی قانون کی منظوری دے چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک اور زاپورزیا میں روس میں شمولیت کیلئے گزشتہ ماہ ریفرنڈم کروایا گیا تھا۔