• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش، سردی میں اضافہ

متحدہ عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش، فجیرہ، راس الخیمہ اورام القیون میں بھی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔

راس الخیمہ کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس پر درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل بھی رواں ماہ دبئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ 

خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کر دی تھی، جبکہ نجی شعبے کو بھی ریموٹ ورک اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ 

سرکاری حکام کے مطابق صرف انتہائی ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضری دے سکا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید