• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے، سعودی کابینہ کا فیصلہ

شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت اجلاس میں یمن کی سلامتی، صدارتی کونسل اور قومی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شاہ سلمان کی زیرصدارت سعودی کابینہ اجلاس کا سعودی وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف نے اعلامیہ جاری کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب قومی سلامتی کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ 

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں یمن کی سلامتی، صدارتی کونسل اور قومی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے یمنی صوبے حضرموت اور المہرہ میں عرب اتحاد کے اقدامات کو سراہا۔ یمن میں کشیدگی روکنے کے لیے عرب اتحاد کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے جمہوریہ یمن کی قانونی حکومت کی جانب سے اماراتی فوج کے انخلاء کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی متحدہ عرب امارات اس پر عمل درآمد کریگا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو ٹیلیفون کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو اور فیصل بن فرحان میں یمن کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی اتحاد نے متحدہ عرب امارات سے یمنی بندرگاہ آنے والے اسلحہ بردار جہازوں کے خلاف فضائی کارروائی کی تھی، جس کے بعد بعد یمن نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات نے بھی یمن میں اپنے انسداد دہشت گردی یونٹس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید