اٹلی پائڈمانٹ ریجن میں میں 2 کیبل کار آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کیبل کار حادثے کے بعد 100 افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مکونگناگا گاؤں کے قریب دن کے وقت 11 بجکر 25 منٹ پر پیش آیا، جس پر فائر اور ریسکیو ورکرز نے فوری طور پر قابو پالیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔
مکونگناگا گاؤں میں یہ کیبل کارز 1962 میں نصب کی گئیں تھیں جبکہ 2023ء میں انکو کو رواں رکھنے کے لیے نئے انجنوں کی تنصیب کی گئی تھی۔
اس علاقے میں کیبل کارز کی بندش کی وجہ سے اسکی ریزورٹس کو بند کردیا گیا ہے۔
اٹلی میں اس سال کیبل کارز کے کئی حادثات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 4 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔