شاداب خان نے شاہین شاہ آفریدی کی تصحیح کردی

October 06, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اکثر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں، ایساہی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے فوراً بعد دیکھنے کو ملا۔

شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ’طوفان سے پہلے پُرسکون‘۔

فاسٹ بولر کی پوسٹ پر کچھ ہی منٹس بعد اسپن بولر شاداب خان نے ان کی تصحیح کی۔

شاداب خان نے لکھا کہ ’شینو وہ بتانا تھا کہ اسکرین شاٹلگائی ہے پوری تصویر نہیں‘۔

ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کی پوسٹ اور شاداب خان کے جواب کو ہزاروں لوگ پسند کرچکے ہیں۔