ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ

November 22, 2022

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 59 ہزار 50 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 472 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 36 ہزار 360 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا دام 8 ڈالر بڑھ کر 1748 ڈالر فی اونس ہے۔