پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 167 پوائنٹس کا اضافہ

November 22, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 167 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 42 ہزار 928 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 312 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ بلند ترین سطح 43 ہزار 76 اور کم ترین سطح 42 ہزار 761 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 19 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 836 ارب روپے ہے۔