طویل العمر کتے کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل

November 23, 2022

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے ایک پالتو کتے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میںشامل کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گینو ولف نامی کتے کو 22 سال کی عمر ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میںشامل کیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کتے کی عمر 22 سال اور 2 ماہ ہے اور یہ دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ عمر تک زندہ رہنے والا کتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کتے کے مالک ایلکس نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس نے اپنے جانور کی بہت دیکھ بھال کی، اتنی زیادہ عمر ہونے کے باوجود کتا اب بھی بہت اچھی حالت میںہے۔

ایلکس کا ماننا ہے کہ ایسا سب کچھ اچھی خوراک اور بہترین خیال رکھنے کے باعث ممکن ہوا۔